وزیراعظم ، صدر اور آرمی چیف کا اظہار افسوس

September 11, 2018
 

وزیراعظم عمران خان ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز بہادر خاتون تھیں،حکومت محترمہ کلثوم نواز کی فیملی اور لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کرے گی ۔

انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایت کی کہ لواحقین کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی میں معاونت دی جائے ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر پر انتہائی افسوس ہوا،لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی اطلاع پر غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ اللہ سے دعا ہے وہ بیگم صاحبہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کلثوم نواز کی وفات کی خبر پر فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ نوازشریف کی پیرول پر رہائی پر فی الحال بات نہیں کرسکتا ۔


مکمل خبر پڑھیں