مختلف حادثات میں ایک ہلاک، 9 زخمی، زہریلی شراب پینے والےنوجوان اسپتالوں میں داخل

September 12, 2018

خیرپور(بیورورپورٹ) مختلف حادثات میں ا یک ہلا ک ، 9 زخمی، زہر یلی شراب پینےوالےنوجوان اسپتالوں میں داخل ، خیر پو ر ۔ مختلف حادثات میں 6افراد ز خمی ہو گئے ۔ 10بکریاں اور 30سے زائد مرغیاں ہلاک ہو گئیں پہلا حادثہ خیرپور لاڑکانہ روڈ پر ہوا جہاں ٹریکٹر ٹرالی اور مرغیوں سے بھری ہوئی گاڑی میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہو گئے جبکہ 30سےز ائد مرغیاں ہلاک ہوگئیں زخمیوں میں سلیم بروہی ،راشد بلیدی،عطا حسین بلیدی،مختیار حسین لاشاری اور ٹریکٹر ٹرالی و مرغیوں سے بھری ہوئی گاڑی کے ڈرائیورشامل ہیں زخمیوں کو لاڑکانہ اور گمس اسپتالوں میں پہنچایا گیا جبکہ دوسرا حادثہ کوٹ لالو میں مہران نیشنل ہائی وے کے لوٹھی اسٹاپ پر ہوا جہاں تیز رفتار ٹرک بکریوں پر چڑھ گیا جس کے نتیجےمیں 10بکریاں ہلاک ہو گئیں جبکہ چرواہا حسن راجپرشدید زخمی ہو گیا بتایا گیا ہے کہ چرواہا حسن راجپرروڈ کنارے اپنی بکریوں کو جنگل کی طرف لے جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک بکریوں پر چڑھ گیا کوٹ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتا ر کر کے ٹرک کو سرکاری تحویل میں لے لیا ہے ۔ڈگری۔ گوٹھ ڈتل لغاری کے نزدیک پیچھے سے آنے والی پک ا پ ،موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی ،جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شوکت جمالی،نجمہ،ااور نو ماہ کی عالیہ شدید زخمی ہوگئی۔ جنہیں فوری طور پرڈگری کے نجی اسپتال پہنچایا گیا۔ بڈھو قمبرانی میں 22 سالہ ہاری اجمل کولھی ولد موہن کولھی رات گئے اپنے کھیتوں میں پانی لگارہا تھا کہ اسے سانپ نے ڈس لیا۔ جسے تشویشناک حالت میں تعلقہ اسپتال ڈگری لایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد فراہم کر کے اسکی جان بچا لی۔ہا لا ۔زہر یلی شراب پینے والےنوجوان اسپتالوں میں داخل گردے جگر اور دیگر بیماریاں بڑھ گئیںعرفان راجپوت بالو چندر شوکھو سمیت متعددنوجوان کچی شراب پینےسےبےہوش ہوگئےجنہیں ورثاءپولیس کاروائی کےخوف سےخاموشی کےساتھ نواب شاہ حیدرآباد اوردیگراسپتالوں میں علاج کیلئے لے گئےجہاں ڈاکٹر و ں نےبروقت طبی امداد دیکر انہیں بچا لیا گیا ہالا نیو سعید آباداڈیرولعٰل مٹیاری ہالا ولڈ خیبر سمیت وائن اسٹور ہالاکےعلاوہ کچےشراب کی بھٹیوں سے کھلے عام فروخت ہونےوالی شرابسے نوجون نسل تباہی کے دہانےپہنچ گئی طبی ماہرین کےمطابق کثرت شراب نوشی سےنشہ کےعادی نوجوان کڈنی جگراوردیگربیماریوں میں مبتلہ ہوکرخاموش موت کوگلےلگارہےہیں ۔