شہدادپور: اسلحے کی دکان میں چوری کا ایس ایس پی کی جانب سے نوٹس

September 12, 2018

شہدادپور( نامہ نگار )محمد انور شیخ کی اسلحے کے دکان میں گزشتہ دنوں چوری کی واردات کی خبر پر ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی نے نوٹس لیتے ہوئے نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور تاجروں کے وفد سید ذوالفقار علی شاہ،حاجی غلام دستگیر ،ناصر مجاہد،انور مجاہد سید ارشاد ظفر بخاری،عبداللہ پنھور ودیگر رہنماؤں سے بات چیت کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ایس ایس پی سانگھڑ نے ایس ایچ او اللہ ودھایو پتافی کو معطل کرکے ان کی جگہ طفیل بھٹو کو ایس ایچ او شہدادپور تعینات کردیا۔