نکاٹی کے انتخابات ، تمام ممبران ایگزیکٹو کمیٹی بلا مقابلہ منتخب

September 12, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن (نکاٹی )کے سالانہ انتخابات برائے سال 19-2018 میں تمام ممبران ایگزیکٹو کمیٹی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔منتخب ہونے والی ایگزیکٹو کمیٹیمیں محمد فاروق کھاتوڑا ، سعد اﷲچھرا ، سجاد رضا جعفری ، فواد الٰہی ، شہزادالٰہی ، محمد توفیق اور شیخ امتیاز حنیف شامل ہیں۔نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی نے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کی فلا ح و بہبود اور ترقی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں اور کاوشیں بروئے کار لانے کا عزم کیا ۔ کیپٹن اے معیزخان ، سرپرستِ اعلیٰ نکاٹی اور شاہد صابر صدر نکاٹی و سینئر ممبران، نکاٹی نے نومنتخب ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔