ہسپتالوں میں مریضوں کو یکساں سہولیات دی جائینگی:یاسمین راشد

September 12, 2018

ملتان( سٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو صحت کے حوالے سے ریلیف دے گی ہسپتالوں میں جو آج تک ہوتا آیا وہ اب نہیں ہوگا ہر مریض کو یکساں سہولیات دی جائینگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے ندیم قریشی کی جانب سے اپنے اعزاز میں استقبالیہ کے موقع پر کیا۔استقبالیہ میں شیخ محمد طاہر، میاں طفیل انصاری حافظ ہارون، غزل غازی ، دانش خاں، آصف عباس،چوہدری آصف ارشاد، اظہر ہاشمی ودیگر شریک تھے۔