سپریم کورٹ،عدم ثبوت پر7افراد کے قتل میں سزایافتہ قیدی10سال بعد رہا

September 12, 2018
 

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے شیخوپور میں 2009میں 7افراد کے قتل میں سزا یافتہ قیدیوں کو 10سال بعد جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے آزاد کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ،عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کیخلاف استغاثہ اپنا کیس ثابت نہیں کر سکا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے سا ت افراد کو قتل کرنے کے الزام میں قید ملزمان فدا حسین اور ذوالفقار علی کی اپیلوں پر سماعت کے دوران قرار دیا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ عدالت نے ملزمان فدا حسین اور ذوالفقار کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا ۔


مکمل خبر پڑھیں