بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے خدمات یاد رکھی جائیں گی،مذہبی و سیاسی رہنما

September 12, 2018

لاہور(نمائندہ جنگ،نمائندہ خصوصی‘نیوز رپورٹر،جنرل رپورٹر،خصوصی رپورٹر) مختلف مذہبی اورسیاسی رہنمائوں نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پراظہار تعزیت کیا ہے، امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی اورمولانا امیر حمزہ نے اپنے تعزیتی بیان میں دعائے مغفرت اور سابق وزیر اعظم نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے مشترکہ تعزیتی بیان میں بیگم کلثوم نواز شریف کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی مارشل لاء دور میں بحالی جمہوریت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔سنی اتحاد کونسل کے راہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، صاحبزادہ حسین رضا، ملک بخش الہی، میاں فہیم اختر، الحاج سرفراز تارڑ، مولانا محمد اکبر نقشبندی، سید جواد الحسن کاظمی، ارشد مصطفائی، راؤ حسیب احمد نے اپنے تعزیتی بیان میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز شریف کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی،نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا مجیب الرحمن انقلابی،مولانا سید فہیم الحسن تھانوی نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نیک صالح اور جرأت مند خاتون تھیں نٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مدرس مسجد الحرام بیت اللہ مولانا محمد مکی حجازی،مولانا عبدالرؤف مکی،مولانا عبدالصمد مکی ، مولانا احمد عبدالوحیدمدنی ،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے،صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،پیر شکیل الرحمن، مولانا مفتی شاہد محمود مکی اور دیگر راہنماؤں نے کہا کہ شریف خاندان کے مشکل حالات میں بیگم کلثوم نواز کا انتقال خاندان کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگریال نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ،منظوروٹونے بھی اظہار تعزیت کیابیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نڈر سیاسی کارکن تھیںمسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسّان نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم صاحبہ بہت بہادر خاتون تھی بیماری کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کرتی رہی اور ماضی میں بھی ہر مشکل میں اپنے شوہر میاں نوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں،ڈاکٹریاسمین راشد نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 14اکتوبر کو ہونیوالےضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے لیگی امیدواروں نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی انتخابی سرگرمیاں معطل کر دیں ، پنجاب میں لاہور، اٹک، چکوال، گجرات، راولپنڈی اور اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 10حلقوں میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ضمنی انتخاب کی انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ گزشتہ روز لاہور کے قومی اسمبلی کے 2حلقےاین اے124، این اے131 اور 2صوبائی حلقوں پی پی 164 اور پی پی 165 پر مسلم لیگی امیدوار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی انتخابی مہم جاری تھی، مسلم لیگ(ن) کے حمزہ شہباز شریف، پرویز ملک، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی این اے124 کی انتخابی مہم میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ کے پروگرام تھے جبکہ این اے131 سے خواجہ سعد رفیق اپنے رفقاء کے ساتھ بڑے مؤثر طریقے سے انتخابی مہم میں مصروف تھے جبکہ میاں شہباز شریف کی خالی کردہ2صوبائی نشستوں پر رانا مبشر اقبال ایم این اے دیگرساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگی انتخابی مہم چلانے میں دن رات ایک ہوئے تھے کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر ملتے ہی انتخابی مہم مؤخر کر کے ماڈل ٹاؤن اور جاتی عمرہ پہنچ گئے۔