18مزید ایس ایچ اوتعینات

September 12, 2018
 

لاہور(کرائم رپورٹر سے)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے صوبائی دارالحکومت میں 18 مزید ایس ایچ اوز تعینات کردئیے،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق راحیل امجد کو ایس ایچ او تھاہ گجر پورہ،آصف عطا کو ایس ایچ او تھانہ لیاقت آباد ،عبدالماجد کو ریزرو انسپکٹر پولیس لائنز،ملک خالد کو ایس ایچ او تھانہ بادامی باغ،مصطفی حسن کو ایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ،سجاد احمد کو ایس ایچ او تھانہ جوہر ٹاون، ابرار حسین کو ایس ایچ او تھانہ شادباغ،عرفان خان کو ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی ،غلام عباس کوایس ایچ او تھانہ گڑھی شاہو،اختر حسین کوانچارج مذہبی سیل،اقبال نجم کو ایس ایچ او تھانہ نواں کوٹ، محمود الحسن کوایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے،محمد عظیم کو ایس ایچ او تھانہ غازی آباد،مجاہد حسین کو ایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاون ،اسد امین کوایس ایچ او تھانہ مستی گیٹ،ظہیرالدین کو ایس ایچ او تھانہ نولکھا شرجیل ضیا کو ایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی اورایس ایچ او تھانہ نولکھا آفتاب احمد کو پولیس لائنز بھجوا دیا گیا۔


مکمل خبر پڑھیں