امیتابھ کی ایودھیا میں تیسری سرمایہ کاری، 35 کروڑ کی قطعہ اراضی خرید لی
بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ایودھیا میں 35 کروڑ روپے مالیت کی قطعہ اراضی خرید کر اپنے رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کیا ہے۔ 83 سالہ امیتابھ بچن نے یہ 2.67 ایکڑ زمین ایودھیا میں 35 کروڑ روپے میں ابھینندن لودھا سے خریدی ہے۔ ایودھیا میں اس کمپنی کے ساتھ ان کی تیسری انویسٹ منٹ ڈیل ہے۔