دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر،پری کوالیفکیشن مرحلے کا آغاز

September 12, 2018
 

دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کےلئے پری کوالیفکیشن مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے ،ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں نے بڈز جمع کرادیں ۔

ترجمان واپڈا کے مطابق 5 جوائنٹ وینچرز نے دیا میربھاشا ڈیم کی تعمیر کےلئے پری کوالیفکیشن بڈز جمع کرائیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں کی طرف سے جمع کرائی گئی ان پری کوالیفکیشن بڈز کی جانچ پڑتال قواعد کے تحت کی جائے گی ۔

دیامیر بھاشا اور مہمندڈیمز کےلئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے فنڈز قائم کرنے کا اعلان کیا تھا ، بعد ازاں وزیراعظم نے اس میں پرائم منسٹر بھی شامل کردیا تھا اور ساتھ ہی دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈز کےلئے تعاون کی اپیل کی تھی ۔


مکمل خبر پڑھیں