2023تک زمینی ایندھن کی عالمی طلب اپنے عروج پر پہنچ جائے گی،تھنک ٹینک

September 13, 2018

لندن( نیوز ڈیسک) ایک بااثر تھنک ٹینک نے پیشگوئی کی ہے کہ2023تک زمینی ایندھن کی عالمی طلب اپنے عروج پر پہنچ جائے گی اس صورت حال میں مالیاتی منڈیوں کیلئے نمایاں خطرہ پیداہوجائے گا کیونکہ کھربوں ڈالر مالیت کے تیل،کوئلے اور گیس کے ذخائر بیکار ہوسکتے ہیں، کاربن ٹریکر نے پیش گوئی کی ہے کہ ہوا اورشمسی توانائی میں تیزی سے اضافے کی وجہ سےتوانائی کے یہ دونوں ذرائع مل کر ماحول میں تبدیلی اور توانائی کی ضروریات میں اضافے کو کم کررہی ہیں، جبکہ2020تک فاسل فیول کی طلب کو عروج پر پہنچنا یقینی بن جائے گا۔یہ اندازے عالمی انرجی واچ ڈاگ اور تیل اور گیس کمپنیوں کیلئے مایوس کن ہے جو 2023کے وسط تک اس کے عروج کا اندازہ لگارہی تھیں۔