مونس الٰہی کی نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پھر پیشی

September 13, 2018

لاہور (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی گزشتہ روز نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے ۔ نیب کی ہدایت کے مطابق انھوں نے تحقیقاتی ٹیم کو مطلوبہ تمام ریکارڈ فراہم کردیا۔ چوہدری مونس الہیٰ ایک گھنٹہ تک نیب لاہور کے دفتر میں موجود رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب تحقیقاتی ٹیم نے انہیں آف شور کمپنی کیس میں طلب کیا تھا۔ مونس الہیٰ اس سے قبل بھی دو مرتبہ پیش ہوچکے ہیں۔