مبینہ سرجیکل اسٹرائیکس کے دوران کتوں سے بچاؤ کیلئے بھارتی فوج کا چیتے کا پیشاب اور فضلہ ساتھ رکھنے کا دعویٰ

September 13, 2018

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے کتوں کو خود سے دور رکھنے کیلئے چیتے کا پیشاب اور فضلہ ساتھ رکھنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ بھارتی شہر پونے میں ایوارڈز کی تقریب کے دوران سابق ناگروٹا کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیندرا نمبورکار نے کہا کہ پاکستان کے گاؤں میں سفر کے دوران کتے ہم پر بھونک سکتے تھے اور ہمیں معلوم تھا کہ وہ چیتوں سے ڈرتے ہیں، اسلئے ہم اپنے ساتھ چیتے کا پیشاب اور فضلہ ساتھ لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہمیں فائدہ پہنچا اور کتے ہم سے دور رہے۔