تھر میں غذائی قلت میں اضافہ، وبائی امراض بھی پھوٹ پڑے، مزید 3بچے جاں بحق

September 13, 2018

اسلام کوٹ (رپورٹ عبدالغنی بجیر)تھر میں غذائی قلت میں اضافہ، وبائی امراض بھی پھوٹ پڑے، مزید 3بچے جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق تھر میں غذائی قلت کے باعث بڑے پیمانے پر معصوم بچوں کی اموات جاری ہیں۔گذشتہ دو روز کے دوران سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت و بیماریوں میں مبتلا مزید 3بچے دم توڑ گئے ہیں جن میں دو ماھ کی شملی بنت چیتن ، سولہ ماھ کی بگهوانی بنت ویربھیل اور تین ماھ کی ماروی بنت رمیش شامل ہیں۔ ادھر حکومتی سطح پر کوئی قحط پالیسی نہ بن سکی ہے۔گذشتہ روز تھر کے کشیدہ حالات پر خاموش مقامی منتخب نمائندگان بھی بلا آخر سول اسپتال مٹھی پہنچے اور ڈاکٹرز کو مریضوں کا بھتر علاج کرنے کی ہدایات کیں۔