پنجاب میں انٹر کےنتائج ، کپڑا فروش ویلڈر، درزی ، ڈرائیور کے بچوں نے صلاحیتوں کا لوہامنوایا

September 13, 2018

ملتان (نمائندہ جنگ)تعلیمی بورڈملتان کے انٹرسالانہ امتحان کے نتائج میں محنت کش والدین کے بچوں نے صلاحیتوں کا لوہامنوالیا کپڑا فروش، ویلڈر، درزی اور ڈرائیور کے بچوں کی آئی سی ایس ، پری میڈیکل ،کامرس ،انجنیرنگ میں پوزیشنوں نے والدین اوراساتذہ کے سر فخر سے بلند کردئیے آرٹس گروپ پہلی پوزیشن لینے والی ثمینہ نے بتایا کہ میرے والد درزی کاکام کرتے ہیں جس کے لیے پڑھائی کے ساتھ کام بھی کروانا پڑتاہے والدین کے حوصلہ افزائی او ر اساتذہ کی محنت کی وجہ سے پوزیشن حاصل کی ،آئی سی ایس میں پوزیشن لینے والے محمدندیم کے والد ویلڈنگ کا کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے مگر والد نے ہمیشہ میری تعلیم کے حصول کے لیے اپنی ضروریات کو نطرانداز کیا میں آئی ٹی انجینیر بن کر والدین کی خدمت کرناچاہتا ہوں آرٹس گروپ طلباء میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پرائیوٹ امیدوار حافظ محمد تسلیم نے کہا کہ والد سائیکل پر کپڑے فروخت کرتے رہے اب موٹر سائیکل پر کام کررہے ہیں کامرس گرلز گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی فروانے بتایا کہ والد 1122میں ڈرائیور کی نوکری کررہے ہیں محدود وسائل کے باوجود تعلیم کے لیے ہمیشہ ساتھ دیا ہے ۔