پسماندہ علاقوں کیلئے سابق حکومت کی پالیسیاں جاری رکھی ہیں، راجہ جہانگیر اختر

September 13, 2018

اسلام آباد (جنگ نیوز) سیاسی وسماجی رہنما راجہ جہانگیر اختر نے کہا ہے کہ سابق پنجاب حکومت نے پسماندہ علاقوںکیلئے عوام دوست اور منصفانہ پالیسی دی تھی کہ ہر یونین کونسل میں ایک پانچ کلومیٹر پکی سڑک بنائی جائے اس پالیسی کے تحت ہر یونین کونسل میں ہائی وے نے سروے کروائے اسٹیمیٹ لگوائے گئے مگر ان سڑکوں کے کاموں کو الیکشن کے باعث الیکشن کمیشن نے رکوا دیا تھا۔ انہون نے کہا کہ گائوں یونین کونسل سموٹ تحصیل کلرسیداں ضلع راولپنڈی میں موضع بالیماہ کی سڑک 5 کلومیٹر کا کام شروع ہونے والا تھا تو سابقہ حکومت کی حکومت ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پسماندہ علاقون کیلئے جو عوام دوست پالیسیاں بنائی گئی تھیں انہیں جاری رکھا جائے اسی طرح جو دانش سکول بنائے گئے تھے ان کا معیار کم کرکے انگلش میڈیم سکولوں کے برابر کردیا جائے ان کو بند ہرگز نہ کیا جائے۔