تھر: غذائیت کی کمی، سال رواں 445بچے جاں بحق

September 13, 2018

صحرائے تھر میں غذائیت کی کمی و مختلف امراض کے سبب بچوں کی اموات میں اضافہ ہو گیا، سال رواں میں ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں تاحال 445بچے جاں بحق ہو گئے۔

ایک دکھیاری ماں کا دکھ، ایک مفلس و لاچار باپ کی آنکھوں سے بہنے والے آنسو،اسپتالوں میں زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ننھے ننھے بچے اور دیہات میں اپنی مائوں کی گود میں بھوک سے بلکتی معصوم جانیں، یہ تھر ہے جہاں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض روز بچوں کی جانیں لے رہے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ماہ رواں کے دوران سرکاری اسپتالوں میں 20جبکہ سال رواں میں 445بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اب اسپتال انتظامیہ نے ان اموات کی روک تھام کا حل یہ ڈھونڈا ہے کہ میڈیا کا داخلہ ہی بند کر دیا ہے۔