کیا جسٹن بیبر اپنی منگیتر سے شادی کیلئے بے تاب ہیں؟

September 14, 2018

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار جسٹن بیبر اور اُن کی منگیتر امریکی ماڈل ہیلی بالڈون کو لاس اینجلس میں شادی دفتر کے باہر دیکھا گیا ہے۔

امریکی ویب ٹی بلائڈ ’ٹی ایم زی‘ نے شادی دفتر میں موجود لوگوں کے حوالے سے کہا ہے کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈون ملک سے باہر چھٹیاں منانے کا پلان کرتے سنے گئے ۔

جسٹن بیبر نے اپنی منگیتر کو یہ بھی کہا کہ وہ اُن سے شادی کے لیے بے تاب ہیں،کینیڈین گلوکار نے تین ماہ پہلے ہیلی بالڈون کو پروپوز کیا تھا ۔

خبر سامنے آنے پر جسٹن بیبر نے اپنی ٹوئٹ میں اس کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ ہیلی بالڈون کے ساتھ زندگی گزارنے میں سنجیدہ ہیں۔