پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے میں 65 پوائنٹس کا اضافہ

September 15, 2018

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 65 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران100 انڈیکس نے 891 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا، انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 230 رہی۔

ہفتےکے دوران 69 کروڑ شیئرز کے سودے 29 ارب روپے میں ہوئے، کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 465 ارب روپے ہوگئی۔