منرل واٹر کمپنی کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے ،سپریم کورٹ

September 16, 2018

سپریم کورٹ پاکستان نے منرل واٹر کمپنی کے فرانزک آڈٹ کا حکم دیتے ہو ئے 15 روز میں فرانزک آڈٹ کی رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور رجسٹری میں منرل واٹر کمپنیوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نےکی،کمپنی کے وکیل اعتزاز احسن نےاستدعا کی کہ فرانزک آڈٹ ہماری رپورٹ آنے کے بعدکیاجائے،سپریم کورٹ نے اعتزازاحسن کی استدعامستردکردی اوربڑی منرل واٹرکمپنیوں کے پانی کے نمونے چیک کرانےکاحکم دےدیا۔

چیف جسٹس نےدوران سماعت اس موقع پرکہاکہ 15 دن میں فرانزک آڈٹ کی رپورٹ پیش کی جائے،جس کے بعددیکھاجائے گا کہ کمپنیوں کوپانی کی کتنی ادائیگی کرنی چاہئے۔

بنچ کے دوسرے رکن جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کمپنیاں صرف منافع ہی کمارہی ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پانی ایساایشو ہے جسے ہرگزنظراندازنہیں کیاجاسکتا،کیس کے بعدکمپنیاں مناسب قیمت اداکریں گی، ملک کو سرمایہ کاری چاہئے ،اعشاریہ 2 پیسے فی لیٹربہت کم ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ لوگوں میں احساس پیداہوگیاہے کہ اب معاملات کو پوچھاجاسکتاہے۔