عالیہ بھٹ کا سنجے لیلا بھن سالی کی فلم میں کام کرنے سے انکار

September 16, 2018

عالیہ بھٹ نے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی عالیہ بھٹ کو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ صرف کرن جوہر کی ہدایت پر ہی عمل کرتی نظرآرہی ہیں،وہ پہلے ہی کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ کا حصہ بن چکی ہیں جس کی وجہ سے انہیں سنجے لیلا کو انکار کرنا پڑا۔

عالیہ بھٹ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے لیلا جیسے نامور ہدایت کار کے ساتھ کون کام نہیں کرنا چاہے گا لیکن عالیہ کی پہلی ترجیح کرن جوہر ہیں جو نہ صرف ان کی رہنمائی کرنے والے ہیں بلکہ وہ انہیں والد کا درجہ دیتی ہیں جب کہ عالیہ کو انڈسٹری میں متعارف کروانے کا سہرا بھی کرن جوہر کے ہی سرجاتا ہے۔