’موجودہ حکومت سابقین کے ٹریک پر چلتی نظر آرہی ہے‘

September 16, 2018

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کے ٹریک پر چلتی نظر آرہی ہے ۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ تیل، بجلی ،گیس اور کھاد کی قیمتوں میں اضافےکی سمریاں عوام کےہوش اُڑارہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے عام آدمی کوریلیف ملتا ۔

امیر جماعت اسلامی نےمزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔