سندھ حکومت نے وظیفے کی رقم نصف کردی،سلیم شہزاد

September 18, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سینئر گلوکار سلیم شہزاد نے وزارت ثقافت سند ھ سے انہیں جو سالانہ وظیفہ جاری کیا جاتاہے ۔ اس مرتبہ وہ صرف 30 ہزار روپیے جاری کیے گئے ہیں ۔ جبکہ ان کا وظیفہ 60 ہزار روپے سالانہ مقر ر کیا گیا ہے ۔ اب تک یہی رقم دی جاتی رہی ہے۔ لیکن اب نصف رقم دی گئی ہے۔ اور رقم کم کرنے کی بھی وجوہات نہیں بتائی گئی۔ گلو کار سلیم شہزاد نے چیف جسٹس آف پاکستان اسے اس سلسلہ میں مدد کی اپیل بھی کی ہے ۔