عامر خان کی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کا لوگو جاری ، 8 نومبر کو ریلز ہو گی

September 18, 2018

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے فلم ’دنگل‘ اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ سے کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اب ایک اور نئی دھماکے دار فلم کے ساتھ واپس آ رہے ہیں جس کا آفیشل لوگو جاری کر دیا گیا ہے ۔ فلم کی کہانی میڈوز ٹیلر کے 1839 میں شائع ہونے والے ناول ’کنفیشن آف ٹھگ‘ پر مبنی ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم میں عامر خان سکھ کا روپ دھارے نظر آرہے ہیں جبکہ امیتابھ بچن بھی فلم میں مرکزی کردار ادا کر تے نظر آئیں گے ۔ وجے کرشنا کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں عامر خان اور امیتابھ بچن کے علاوہ کترینہ کیف بھی ٹھگ بننے کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ واضح رہے یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم رواں برس 8 نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔