پاک بھارت ٹاکرا، چھ ہزار درھم والے کارپوریٹ ٹکٹس ہی دستیاب

September 18, 2018

ابوظہبی (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں بدھ کو ہونےوالے میچ کے لئے اب صرف چھ ہزار درھم کے کارپوریٹ باکس کے سب سے مہنگے ٹکٹ دستیاب ہیں۔منتظمین کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے سب زیادہ مانگ والے میچ کے لئے150 ،300 ،550 ،750 ،5000 درھم کے تمام ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہوچکے ہیں۔ دبئی اسٹیڈیم میں 25 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ شائقین کرکٹ ٹکٹوں کے تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔