ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ ہوگی

September 18, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرڈسڑکٹ ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ کراچی میں ہوگی۔ نیشنل چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سندھ کی کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیلئے بیرون ممالک بھیجا جائے گا۔ اس بات کا اظہار سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمدسلیم راجپوت نے خصوصی اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر آصف عظیم، محمدعلی شاہ، محمدذیشان مرچنٹ، محمدناصر، مراد حسین، محمداقبال، فراز اعجاز و دیگر بھی موجود تھے۔