جھڈو : موٹر سائیکل کی ٹکرسے زخمی راہگیر چل بسا

September 18, 2018

جھڈو ( نامہ نگار) گوٹھ پیر بودلہ اسٹاپ پر نا معلوم موٹر سائیکل سوار راہگیر کو ٹکر مار کر فرار ہو گیا جس کی وجہ سے راہگیر نیا محمد حجام شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی کو بے ہوشی کی حالت میں کراچی لے جایا گیا تاہم چار روز تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گذشتہ رات نیاز محمد نے دم توڑ دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دماغی چوٹ کے باعث زخمی مسلسل بے ہوش تھا ۔ متوفی کی میت جھڈو کے قریب اس کے گاؤں جلیل انڑ لائی گئی جہاں نماز جنازہ اور تدفین عمل میں لائی گئی ۔