نواسہ رسولﷺ نے دین کے پیغام کو عام کیا،مو لانا اختر عباس العربی

September 18, 2018

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) مرکزی مسجدو امام بارگاہ حیدر کرار ٹرسٹ اورنگی ٹاؤن میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا اختر عباس العربی نے کہا کہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین ؑ نے امت کی اصلاح کیلئے مدینے کو خیر باد کہا اور اپنا گھر لٹا کر سر کٹا کر دین کے پیغام کو عام کیا ،آج بھی پوری قوم خصوصاً ملت اسلامیہ آپ ؑ کو سلام پیش کرتی ہے اور اس قربانی کے اعتراف کے ساتھ ساتھ اس کا احترام بھی کیا جاتا ہے کیونکہ آپؑ کی جنگ کا مقصد فتنہ پروری کو ختم کرنا تھا اور اسی مقصد کیلئے آپؑ نے اقدامات کئے۔