اغواہونےوالی خاتون کابیان قلمبند کرکے پولیس کو مزیدکارروائی کاحکم

September 18, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر)مجسٹریٹ کورٹ ملتان نے اغواہونےوالی خاتون کابیان قلمبندکرکے پولیس کامزیدکارروائی کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں موضع نیل کوٹ ملتان کی رہائشی سعدیہ بی بی نے درخواست دائرکی تھی کہ اس کی والدہ کلثوم نے تھانہ سیتل ماڑی میں 29 اگست کودرخواست گذارکواغواءکرنےاور اڑھائی تولے طلائی زیورات اوردولاکھ روپے ساتھ لےجانے کےساتھ اس کےساتھ زیادتی کرنےکامقدمہ درج کرایا ہے جبکہ مذکورہ مقدمہ جھوٹ پرمبنی ہے اس لئےاس کابیان ریکارڈکیاجائےجس پر فاض عدالت نے مذکورہ بیان ریکارڈکرکے پولیس کومزیدکارروائی کی ہدایت کی ہے۔