پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو مسائل سے نجات دلائیگی ‘سردار زین العابدین خلجی

September 18, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما سردار زین العابدین خلجی نے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان عوام کیلئے مسیحا ہیں حکومت بلوچستان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئےمرکزی حکومت کو کارآمد تجاویز دی جائیں گی اور ان پرعملدرآمد کرایا جائے گا پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں اپنے حصہ کی تبدیلی ضرور لائے گی انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو تبدیلی کے نام پر ووٹ دیا ہے اگر چہ مسائل کے انبار ہیں لیکن مختصر عرصے میں عوام تبدیلی محسوس کریں گے۔