جڑواں شہروں میں پولیس کافلیگ مارچ

September 18, 2018

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں کی پولیس نے محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے پیرکوشہر کی سڑکوں پر فلیگ مارچ کیا ۔ راولپنڈی میں ضلع بھر کی پولیس گاڑیوں نے ایس پی پوٹھوہار کی سربراہی میں شہر کی اہم سڑکوں کا چکرلگایا ۔ فلیگ مارچ میں ضلع بھر کے ایس ایچ اوزپولیس لائن کی اضافی نفری، ڈولفن فورس ،اور ایلیٹ فورس نے شرکت کی ۔ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن پہنچ کراختتام پذیر ہوا۔دریں اثناء پیر کو اسلام آبا د پو لیس نے بھی فلیگ ما ر چ کیا جس میں وفاقی پولیس ، ٹر یفک پولیس ، ریسکیو5 1، اے ٹی ایس کما نڈ وز ، اے پی سی، گا ڑ یو ں و مو ٹر سائیکل پر مشتمل دستوں نے شرکت کی ۔ فلیگ ما رچ سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر ڈھوکری چوک،تا بہا رہ کہو با زار واپس مری روڈ سے ہو تا ہو ا تھرڈ روڈ تا بر ی امام سے ٹی کر اس تا ریڈ یو پاکستا ن چوک سے نا در ا ہیڈ کو ارٹر ز چوک سے سہر وردی روڈ سے آ بپا رہ چوک سے میلوڈی تا اما م با ر ہ جی سکس ٹو سے علی مسجد جی سیو ن ٹو سے ہوتا ہوا واپس سپورٹس کمپلیکس پر ا ختتا م پذیر ہو ا ۔