سکھر :دریا میں پانی کم ہونے سے3ڈولفن نہروں میں چلی گئیں

September 18, 2018

سکھر (بیورو رپورٹ) دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث نایاب نسل کی 3اندھی ڈولفن سکھر بیراج سے نکلنے والی کینالوں میں چلی گئیں۔ 2ڈولفن دادو کینال اور ایک ڈولفن کیر تھر کینال میں ہے۔ جنہیں نکالنے کے لئے تاحال ریسکیو نہیں کیا گیا۔ ریسکیو سینٹر کے انچارج میر اختر تالپور کے مطابق خوراک کی تلاش میں 2ڈولفن دادو کینال اور ایک ڈولفن کیر تھر کینال میں گئی ہے، نہروں کے دروازے کھلے ہوئے ہیں، کبھی کبھار یہ خود واپس آجاتی ہیں۔