شمالی وزیرستان ،بارودی مواد دھماکہ سے پھٹ گیا،2سکیورٹی اہلکار شدید زخمی

September 18, 2018

میرانشاہ( نمائندہ جنگ) شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام کے علاقے میں زنگی چیک پوسٹ کے قریب نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار عمران اور بشارت شدید زخمی ہو گئے۔جن کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کیا گیا۔