شراب برآمدگی کیس ، مرضی کے چالان کیلئے سرکاری وکلا پر دبا ئوڈالنے کا انکشاف

September 18, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضیا الدین اسپتال سے شراب برآمدگی کے کیس میں مرضی کے چالان کی منظوری کے لیے سرکاری وکلا پر دبا ئوڈالنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے سرکاری وکیل کو چالان کی جانچ پڑتال روکنے کی ہدایت کی ہے جس پرسرکاری وکیل نے تحریری طور پر حکم نامہ مانگ لیا،تحریری حکم نامہ طلب کرنے پر وکیل سرکار کو حکام بالا نے طلب کر لیا۔مداخلت کے باعث چالان دو روز سے محکمہ پراسیکیویشن سے آگے نہ بڑھ سکا۔متعلقہ پراسیکیوٹر چالان میں موجود خامیوں کی جانچ پڑتال کرنا چاہتے ہیں ۔حکام بالا کا کہنا ہے کہ چالان جیسے ہی موصول ہوا عدالت میں پیش کر دیا جائے گا ۔