سروسز ہسپتال کے نئے آئوٹ ڈو ر میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین خرا ب

September 18, 2018

لاہور(جنرل رپورٹر) سروسز ہسپتال کے نئے آوٹ ڈو ر میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین خرا ب ہو گئی ہے ۔ مشین غیر فعال ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مریضوں کو روزانہ پریشانی کا سامنا کر پڑ رہا ہے ۔ انتظامیہ نے ابھی تک اس مشین کو ٹھیک کروانے کے حوالے سے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا ۔رابطہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے مشین کی خرابی کے حوالے متعلقہ ادارے کو آگاہ کر دیا ہے جلد ٹھیک ہو جائے گی ۔