پولیس کی کارروائیاں‘6اشتہاریوں سمیت 45گرفتار

September 18, 2018

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث 45 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران 15 منشیات فروشوں سمیت 6 اشتہاری ملزمان بھی دھر لئے گئے جن کے قبضے سے 8کلاشنکوف،31 پستول، 3 رائفل،4 بندوق ، مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس،35کلوگرام چرس اور16 بوتل شراب بر آ مد کرلی گئی ‘عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو بر قرار رکھنے کی خاطر سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں پشاور پولیس نے سماج دشمن عناصر اوردیگر مختلف جرائم میں ملوث گروہوں کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک ، ٹارگٹڈ آپریشنز اور کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث45 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 15 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کر لیا جس کے دوران فقیر آباد پولیس نے ریحان ،تھانہ سربند پولیس نے شاہد ،آفتاب ،شفیق الرحمن ،تھانہ متھرا پولیس نے احمد ‘تھانہ یکہ توت پولیس نے عثمان ‘اقبال شاہ ،تھانہ حیات آباد پولیس نے وسیم ،عالمزیب ،نواز اور خان سعید ،تھانہ پشتخرہ پولیس نے ثناب ‘خیبر ،تھانہ ہشتنگری پولیس نے صداقت اور تھانہ گلبرگ پولیس نے حق نواز کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 35 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ ان کارروائیوں کے دوارن 6 اشتہاری ملزمان جواد ،اسفندیار،اعجاز،فیاض اور سجاد ساکنان کگہ ولہ کو بھی گرفتار کر لیا ۔