کمیشن برائے حقوق نسواں کے 5سالہ پلان سے متعلق مباحثہ

September 18, 2018

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کمیشن برائے حقوق نسواں کے 5سالہ سٹرٹیجک پلان کے حوالے سے ایک مباحثے کا اہتمام کیاگیا جس میں کمیشن کی چیئرپرسن مس نیلم طورو‘ بورڈ ممبرز ڈاکٹر انوش خان ‘ ایڈوکیٹ اسد آفریدی‘ سیکرٹری کمیشن عبد اللہ اور ڈائریکٹر پروگرامز مس آمنہ درانی نے شرکت کی‘ مباحثے کا اہتمام کمیشن کے بورڈ ممبران نے کیا تھا‘ جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مس نیلم طورو نے کہا کہ خیبرپختونخوا بھر میں خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنے کے ناطے ہمارا اولین مقصد یہی ہے کہ اس معاشرے میں خواتین کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔