پی ٹی آئی پر گورنرہائوس کو الیکشن کیمپ میں تبدیل کر نیکاالزام

September 18, 2018

پشاور(خبرنگار) پی کے 71پشاور میں اے این پی کے متوقع امیدوار صلاح الدین نے الزام لگایا ہے کہ صوبائی حکومت ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل اور اختیارات کاکھلے عام استعمال کررہی ہے ،گورنر شاہ فرمان نے گورنرہائوس کو الیکشن کیمپ میں تبدیل کردیا ہے اور حلقےکی مختلف یونین کونسلوں کے عمائدین کو روزانہ گورنرہائوس بلا یا جارہاہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاور پریس کلب میں ضلعی صدرملک نسیم خان اورپارٹی کے دیگرعہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت گورنر شاہ فرمان کوالیکشن ٹاسک فورس کا نگران مقرر کرکے گورنرہائوس پشاور کو الیکشن کیمپ میں تبدیل کردیاہے اور ضمنی الیکشن کیلئے حکومتی مشینری کو استعمال کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود الیکشن کمیشن کوئی اقدامات نہیں اٹھار ہا ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔