حکومت مزدوروں کا استحصال کسی بھی صورت برداشت نہیں کریگی،گورنر سندھ

September 19, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کام کی جگہ ہراساں کئے جانے کے خلاف ادارہ کے صوبائی محتسب جسٹس( ریٹائرڈ) شاہنواز طارق نے گورنرہاؤ میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں ادارہ کی کارکردگی ، فعالیت ، فوری انصاف ، مزدوروں کے استحصال کے خلاف ادارہ کے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر گفتگو کی گئی ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ محنت کش پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ، موجودہ حکومت مزدوروں کے استحصال کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ادارہ کے دائرہ کا ر کو مزید وسعت دی جائے تاکہ صوبہ بھر میں کسی کے ساتھ بھی زیادتی کے فوری ازالہ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے خصوصاً دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کو ہراساں کئے جانے کی شکایات کے بروقت اور جلد ازالہ کی ضرورت پر زور دیا ۔