پاکستان کا ہرجانہ کیس، بھارت نے برطانوی وکیل مقرر کردیا

September 19, 2018

ممبئی ( جنگ نیوز ) بھارت نے معاہدے کیخلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے دائر کیس لڑنے کیلئے برطانوی وکیل ایان ملز کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ وہ 2012 میں دانش کنیریا کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں انگلش بورڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ٓان کی معاونت دبئی میں قائم لا فرم سے منسلک وکلا ہربرٹ اسمتھ اور سیرل امرچند کے علاوہ بی سی سی آئی کی قانونی ٹیم بھی کریگی۔ پی سی بی نے بھارت بورڈ کیخلاف معاہدے کے باوجود 2015 سے 2023 کے درمیان چھ باہمی سیریز نہ کھیلنے پر ازالہ کیلئے 70 ملین ڈالر کا دعویٰ دائر کیا جس کے سماعت یکم سے تین اکتوبر آئی سی سی کے مصالحتی کمیٹی دبئی میں کریگی، مائیکل بیلوف کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان کی نمائندگی جان پالسن کرینگے جو آئوٹ آف کورٹس مصالحت کے کیسز میں مہارت رکھتے ہیں۔