بھارتی اداکارکپل شرما کا غیر پیشہ وارانہ رویہ

September 19, 2018

کراچی ( نیوز ڈیسک )کپل شرما نے کچھ عرصہ قبل ٹی وی پر واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی نجی چینل پر اپنے مزاحیہ شو ’کپل شرما شو‘کے ساتھ ایک بار پھر واپس آ رہے ہیں ، تاہم چینل انتظامیہ کی جانب سے ایسا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینل مالکان کپل کے ماضی کے غیر پیشہ ورانہ رویے سے بہت پریشان ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کپل کو دوبارہ شو میں کاسٹ کرنے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہیں ۔پچھلی بار بھی کپل شو کی تمام قسطیں مکمل کئے بغیر چلے گئے تھے ، جب کہ شو میں شرکت کرنے والے اداکار بھی کپل کے رویے سے سخت نالاں تھے ۔ کپل کے اس غیر پیشہ ورانہ رویے کے باعث چینل کو لاکھوں کا نقصان ہوا تھا ۔ یہی وجہ ہے کہ چینل مالکان کپل کو دوبارہ کاسٹ کرکے رسک لینا نہیں چاہتے ۔