والدین زائد فیس لینے والے نجی اسکولوں کیخلاف شکایات درج کرائیں، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشن

September 19, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ ڈاکٹرمنسوب صدیقی نے نجی اسکولوں کی جانب سے 5یصد سے زائد فیسیں لینے کی شکایت کے ازالے کیلئے ایک مرکز شکایات قائم کیا ہے جس کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اللہ بچایو میمن ہوںگے ۔سینٹرکا نمبر021-99217489, ، ای میل


dirprivateschool.govtofsindhyahoo.com ڈاکٹر منسوب صدیقی کے مطابق ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق تمام نجی تعلیمی ادارے 5 فیصد سے زائد فیس وصول نہ کریں اس سلسلے میں 4 ستمبر 2018 کو ایک مراسلہ ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ نے جاری کیا تھا جس میں واضع کیا گیاتھا کہ 5 فیصد سے زائد وصول فیس ایڈجسٹ یا واپس کی جائے جبکہ ایک اور مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ جس میں تمام نجی تعلیمی اداروں سے کہاگیا ہے کہ آپ ڈائریکٹوریٹ کو بتائیں کہ آپ نے کتنے طلباوطالبات کی فیس ایڈجسٹ کی ہے اور کتنے طلباء وطالبات کو واپس کی ہے اور آئندہ ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے کیا حکمت عملی بنائی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ نے تمام والدین کو ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف Complaint سینٹر میں اپنی شکایات Compliant درج کروائیں۔ والدین سے مزیدکہاہے کہ غیررجسٹرڈ تعلیمی اداروں میں اپنے بچوں کو داخل نہیں کروائیں اور ڈائریکٹوریٹ کے نمبر پر اطلاع دیں۔ ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ ڈاکٹر منسوب صدیقی نے غیر رجسٹرڈ چلنے والے اسمارٹ اسکول، پلاٹ نمبر ZC-10 لائنزایریا تاج کمپلیکس، ہسپتال اور اسمارٹ اسکول پلاٹ نمبرC-2/5 پاک کالونی کراچی کو سیل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو خط جاری کردیئے ہیں جبکہ برگھٹن اسکول گلستان صبح The Brighton school کودو رمائیڈر Reminder بھیجے جاچکے ہیں اگروہ رجسٹریشن کے لیے نہیں آتے ہیں تو ان کا ادارہ بھی سیل Seal کردیا جائے گا ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ ڈاکٹرمنسوب حسین صدیقی نے تمام نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کومتنبہ کیا ہے کہ دوران بریک Recess انتظامیہ کسی زمہ دارکوکینٹین پر مامور کریں تاکہ معلوم ہوسکے کہ تمام دستیاب اشیاء معیاری ہوں اور کوئی نشہ آورچیز کینٹین پرفروخت نہ ہوسکے اس سلسلے میں ڈی جی پرائیویٹ اسکولز پہلے بھی ایک مراسلہ جاری کرچکے ہیں اور والدین کو بھی ہدایت کی جارتی ہے کہ بچوں کی منفی سرگرمی پہ نظررکھیں اور اداروں سے رابطے میں رہیں ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ ڈاکٹرمنسوب حسین صدیقی نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ 10 فیصد فری شپ پر مکمل عملدرآمد کریں اور ایسے طلباء وطالبات کو فری شپ دیں جو واقعی مستحق ہوں۔