ہاردیک پانڈیا زخمی، مزید میچوں میں شرکت مشکوک

September 19, 2018

ایشیا ءکپ میں جاری پاک بھارت ٹاکرا میں بھارتی ٹیم کو شدید دھچکالگ گیا جب آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا کمر کی انجری کے باعث میچ سے باہرہوگئے۔ایونٹ کے بقیہ میچز میںشرکت مشکوک ہوگئی۔

آل راؤنڈر ایشیاء کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران گیند کراتے ہوئے گر پڑے تھے جس سے انہیں کمر کی انجری ہوئی اور انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔

بھارتی بورڈکے مطابق ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے لیکن قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ان کی ٹورنامنٹ میں مزید شرکت مشکوک ہے جبکہ ٹورنامنٹ میںبھارتی ٹیم کا اگلا میچ جمعے کوسپر فور مرحلے میں بنگلا دیش کے خلاف شیڈو ل ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ ہاردیک لوئر بیک انجری کا شکار ہوئے، وہ کھڑے ہوسکتے ہیں لیکن ٹورنامنٹ میں ان کی مزید شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح انہیں لے جایا گیا ان کی ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہے۔

واضح رہے کہ پانڈیا کے ان فٹ ہونے کے بعد کیدھرجادھو کو چھٹے بولر کے طور پر استعمال کیا گیا تھا جو 3 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے تھے۔