چوری کی وارداتوں میں شہری اور دکاندار طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم

September 20, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سائٹ اور بی سیکشن تھانے کی حدود میں چوری کی 2 وارداتوں میں شہری اور دکاندار ہزاروں روپے نقدی‘ طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ تھانے کی حدود ذیل پاک کالونی میں نامعلوم افراد میر آفتاب کے گھر کے تالے توڑکر الماریوں کی تلاش کے دوران 25ہزار روپے نقدی اور 5تولہ مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا اور فرار ہوگئے۔ بی سیکشن تھانے کی حدود لطیف آباد نمبر 9 میں ایچ ڈی اے آفس کے قریب نامعلوم افراد نے ارشاد جنرل اسٹور کے تالے توڑکر 20 ہزار روپے نقدی اور دکان میں رکھا ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا اور فرار ہوگئے۔