انجمن غوثیہ رضویہ کے زیر اہتمام ذکر شہادت اہل بیت کا اجتماع

September 20, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) انجمن غوثیہ رضویہ حیدرآباد کے زیر اہتمام ذکر شہادت اہل بیت کا ایک اجتماع انجمن کے جنرل سیکریٹری تنویر احمد شیخ کی رہائش گاہ واقع گڈس ناکہ پر منعقد ہوا۔ اجتماع سے مولانا عبدالخالق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا کی لازوال قربانیوں نے آج مسلمانوں کو پیغام حق دیا کہ وہ شہداءکربلا کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو نوجوانوں کی زندگی اور مملکت میں اسلامی انقلاب برپا ہوسکتا ہے‘ کربلا کے شہداءنے یزید کی بیعت سے انکار کرکے یہ بتا دیا کہ باطل کے سامنے یہ گردن کٹ تو سکتی ہے مگر جھک نہیں سکتی۔