مقروض ملک چوروں کیلئے ڈیل یاڈھیل کامتحمل نہیں ہوسکتا ، الطاف شاہد

September 20, 2018

لندن (پ ر) پاک سر زمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا ہے کہ مقروض ملک چوروں کیلئے ڈیل یا ڈھیل کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ پی ایس پی کی قیادت سخت احتساب کی خواہاں ہے۔ اگراس بار بھی احتساب نہ ہوا تو قوم مایوس ہوجائے گی۔ بدعنوان عناصر کوہرقیمت پر کیفرکردارتک پہنچانا ہوگا۔ وہ تنظیمی عہدیداران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ قومی لٹیروں سے نہ صرف ایک ایک پائی وصول کی جائے بلکہ ان کوقوانین کے تحت سخت سزائیں بھی دی جائیں معمولی مقدمات میں نامزدملزمان توقید ہوں جبکہ قومی وسائل میں نقب لگانیوالے آزاددندناتے پھریں ایسا نہیں ہوسکتا۔