حکمران افکار حسینی ؑاور حوصلے کے ساتھ جینا سیکھیں، حسن ظفرنقوی

September 20, 2018

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ مسلمان اور ہمارے حکمران افکار حسینی ؑ کے ساتھ ساتھ جرأت و بہادری اور حوصلے کے ساتھ معاشرے میں جینا سیکھیں اور دوسروں کو بھی سیکھائیں ،کربلاء کے شہیدوں اور مجاہدین کا یہی فلسفہ تھا یہ بات انہوں نے امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی اسکیم نمبر33میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہم باہم دست و گریباں ہوکر طاغوتی طاقتو ں کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں، لہٰذا مسلمان متحد ہوں اور دنیا کو امن کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ اس پر خود بھی عمل کریں ہمارے حکمران اپنا قبلہ درست کریں اور باطل قوتوں کے ہاتھوں میں کھیلنے کے بجائے اپنی قسمتوں کے فیصلے خود کریں ،تاکہ مسلمانوں کی درست رہنمائی ہو اور ہم بھی دوسری اقوام کی طرح عزت و آبرو اور امن کے ساتھ اپنی زندگیاں گزار سکیں۔ہم کربلاء والوں کے پیروکار ہیں اور انہی کے راستوں پر چلتے ہوئے اپنی دنیا و آخرت کو سنواریں گے۔