آپس میں لڑنے سے صرف ہمارے دشمن کو فائدہ ہو گا،عامر خان

September 20, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آبادمیں مہاجر قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران وکارکنان کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت،شامل ہونے میں مہاجر قومی موومنٹ لیاقت آبادکے زونل انچارج محمد عارف،یونٹ انچارج محمد ارشد،محمد نسیم،آفاق احمد،محمد خالد،محمد ارشد اورعطااللہ سمیت دیگر شامل ہیں ،ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے حقیقی سے واپس آنے والے کارکنان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم کی ایک بار پھر جیت ہوئی ہے اور ایم کیو ایم کیخلاف سازش کرنے والوں کی ہار ،انہوں نے کہاکہ ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیںمیں ان لوگوں سے بھی کہتا ہوںجو کسی ناراض گی کی وجہ سے دوسری جماعتوں میں چلے گئے ہیں وہ واپس اپنے گھر ایم کیو ایم پاکستان میں آجائیں اور اپنی قوم کی بقاء کی خاطر جدوجہد کریں ،انہوں نے کہاآپس میں لڑ کر ہمیں کچھ نہیں ملے گا بلکہ اس سے ہمارے دشمن کو فائدہ حاصل ہوگا۔اس موقع پر مہاجر قومی موومنٹ کو خیر باد کہہ کر ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے والے ذمہ داران وکارکنان نے ایم کیو ایم پاکستان کے فکر و فلسفہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اپنے ماضی کو بھلا کر آج اپنی قوم کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی جدوجہد کا آغاز کر رہے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان ہی مہاجر وں کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔