نوازشریف کی رہائی کی خوشی میں مسلم لیگ ن بلوچستان کا مظاہرہ

September 20, 2018

کوئٹہ ( آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے زیر اہتمام پارٹی کے مرکزی قائد میاں محمد نواز شریف مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کی خوشی میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر کارکنوں نے بینر اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما گوہر خان مینگل، محمد یونس بلوچ، نسیم الرحمٰن ملاخیل، ہمایوں خان الکوزئی، سکینہ مینگل، طارق بٹ، جہانگیر خروٹی اور حیدر خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدلیہ کی بحالی کیلئے کردار ادا کیا ۔ میاں نوازشریف کے حق میں فیصلہ خوش آئند ہے ۔ن لیگ جمہوریت پسند جماعت ہے ۔ملک بھر کے کارکن اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کے ساتھ ہیں۔