سی پی او نے جلوس پر تعینا ت سکیورٹی چیک کی

September 20, 2018

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر کے ہمراہ 7محرم الحرام کے جلوس پر تعینا ت تمام سیکیورٹی کو چیک کیا ۔ 7محرم الحرام کا جلوس صادق آباد سے شروع ہو کر قدیمی امام بارگاہ بنی میں اختتام پذیر ہوا یہجلوس رات8بجے شروع ہو کر صبح نماز فجر تک جاری رہا۔ علاوہ ازیں سی پی او راولپنڈی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے ہمراہ ٹی ایم اے دفتر میں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔